
آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ لارڈز کے تاریخی میدان میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی بیٹر بن گئے ہیں۔
یہ اعزاز انھوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر حاصل کیا۔
اس اننگز کے ساتھ ہی اسمتھ نے 10 اننگز میں 59.10 کی اوسط سے مجموعی طور پر 591 رنز مکمل کر لیے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کا پہلا دن: بولرز کا راج، 14 وکٹیں گرا دیں
اسمتھ نے آسٹریلیا کے وارین بارڈسلے کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے لارڈز میں 575 رنز بنائے تھے۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز گیری سوبرز (571 رنز) اور ڈان بریڈمین (551 رنز) بھی شامل ہیں، مگر اب وہ اسمتھ کے پیچھے چلے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اسٹیو اسمتھ انگلش سرزمین پر سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور بنانے والے غیر ملکی بیٹر بھی بن گئے ہیں۔
اب تک وہ 18 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنا چکے ہیں، جس سے انہوں نے ویوین رچرڈز اور ایلن بورڈر کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 17، 17 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News