
امریکی صدر ٹرمپ / ایران اسرائیل جنگ/ فوٹو
10 صیہونی طیارے تباہ، 14اسرائیلی ہلاک،150 زخمی ہوگئے۔ اسرائیل میں ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھے جانے لگے ،بھاری اسرائیلی نقصان کے بعدامریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو پھر امن معاہدے کی پیشکش کردی۔دوسری جانب اسرائیل نے بھی اتوار کے روز تہران پر شدید بمباری شروع کردی۔ ایرانی نیول ہیڈکوارٹر،سرکاری عمارتوں، پانی کی تنصیبات اور مین لائنوں کو نشانہ بنایاگیا۔ تہران میں مختلف مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے جارہے ہیں۔
NEW: Smokes rising over the Iranian Navy headquarters area in Tehran. pic.twitter.com/aeA5qODJme
— Clash Report (@clashreport) June 15, 2025
اسرائیل کی جانب سے انصاف و قانون ،انٹیلی جنس ودیگر سرکاری عمارتوں،پانی کی تنصیبات اورلائنوں کو نشانہ بنا شروع کردیاہے۔ تہران بھر میں مختلف مقامات پر اسرائیلی بمباری جاری ہے ۔
Reports now claim saboteurs destroyed one of Tehran’s pipelines.
Streets are flooded. pic.twitter.com/kZiHjsvXcg
— Clash Report (@clashreport) June 15, 2025
قبل ازیں ہفتے اور اتوار کی شب ایران نے حیفہ اوردیگراسرائیلی شہروں پرایرانی ہائپرسونک بیلیسٹک میزائلوں کی برسات کردی ۔ ایران نے اسرائیل کو دنیا میں ہی جہنم کی معمولی جھلک دکھل دی۔
تازہ حملوں میں اسرائیل کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ 14 اسرائیلی شہری ہلاک اور150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل اسرائیلی حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایران نے 10 صیہونی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔
ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جوابی حملے میں ایران نے ایٹمی اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔ساتھ ہی تیل کاذخیرہ بھی پھونک دیا۔
حملوں کے بعد اسرائیل بھر میں ایمرجنسی نافذکردی گئی تھی ۔ اس سے قبل ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی حملہ ناکام بنادیاتھا۔
اسرائیل نے ہفتے اور اتوار کی شب ایران کے مختلف شہروں پر حملے کیے تھے۔ مگر ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل فعال تھا۔
ایران نے ان حملوں کو ناکام بنانے کادعویٰ کیا ۔ ایرانی حکام نے ایک گھنٹے کے دوران 10 اسرائیلی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔
Skies over Kermanshah witnessed a confrontation between Israeli drones and Iranian air defences. pic.twitter.com/9YOI5YCbkl
— Clash Report (@clashreport) June 14, 2025
یہ حملے ایران کی مختلف آئل ریفائریز پر کیے گئے۔ ایران کی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی طیاروں کو لاک کرکے مارگرایا۔جس کی چند فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں۔
#BREAKING
Video shows Iranian air defenses in action, intercepting Israeli attacks over Ray, southern Tehran. pic.twitter.com/3R5p80SNng— Tehran Times (@TehranTimes79) June 14, 2025
ہفتے کی رات اسرائیل نے ہرمزگان،اصفہاں، تبریز،بندر عباس،تہران پر حملے کیے ۔کرمانشاہ میں امام حسین فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایاگیاتھا۔
جواب میں ایران نے حیفہ پورٹ ،ایسکلون سمیت نارتھ اسرائیل پر100 سے زائد ہائپر سونک بلیلسٹک میزائل داغ دیے ۔ جس کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ ہرجگہ افراتفری مچ گئی تھی ۔
Haifa burning under missile rain. The pounding doesn’t stop. pic.twitter.com/MXjnqpIxgJ
— Defense Intelligence (@DI313_) June 14, 2025
اسرائیل کے کئی شہر ایران کے جوابی حملے میں جل اٹھے ۔ اس سلسلے میں فوٹیجز سامنے آرہی ہیں ۔ جس میں میزائلوں کی بارش دیکھی جاسکتی ہے ۔
İran’ın fırlattığı balistik füzeler İsrail’in Hayfa kentini vuruyor. pic.twitter.com/xFbAFuwDqc
— Defence Turk (@Defence_Turk) June 14, 2025
اسرائیل پورٹ اور آئل ریفائنری پر ایرانی حملے کی فوٹیجز میں میزائل گرنے کے بعد شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اسرائیل کے کئی علاقے دھماکوں سے گونج اٹھے۔ ہر طرف دھواں ہی دھواں اٹھتادکھائی دے رہاتھا۔
Advertisementİran’ın attığı balistik füzenin etkisiyle İsrail’deki Hayfa Petrol Rafinerisi’nden yangın ve duman yükseldiği görüldü.
— SavunmaSanayiST.com (@SavunmaSanayiST) June 14, 2025
ایران کی جانب سے اسرائیل پرتابڑ توڑ جوابی حملے جاری ہیں ۔ متعدد اسرائیلی شہرہفتے اور اتوار کی رات شعلوں میں لپیٹے دکھائی دیے۔
#BREAKING: तेेहरान के ऑयल डिपो पर इजरायल की एयर स्ट्राइक
#IranIsraelConflict pic.twitter.com/jxVapa56n9
— NDTV India (@ndtvindia) June 14, 2025
متعدد شہروں میں ہولناک آگ جلتی دیکھی گئی ۔ یہ وہ مناظر ہیں جس کا اسرائیلی شہری تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ مگر ایران نے اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کو مکمل ناکام ثابت کردیا۔
NOW: Shahran oil depot in Tehran is burning after Israeli attack. pic.twitter.com/GLNDZqlwfm
— Clash Report (@clashreport) June 14, 2025
دوسری طرف امریکی صدر نے ایران کو ایک بار پھر امن معاہدے کی پیشکش کی ہے ۔ اہنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ایران کو کہاکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ایران کو ایک موثرامن معاہدے کی طرف آنا چاہیے ۔
ہفتے کوحملوں میں 2 اعلیٰ ایرانی فوجی حکام ، 3 جوہری سائنسدان اور 20 بچوں سمیت 65 شہری شہید
واضح رہے کہ ہفتے کو اسرائیل کے تازہ حملے میں 2 اعلیٰ ایرانی فوجی حکام ، 3 جوہری سائنسدان اور 20 بچوں سمیت 65 شہری شہید ہوگئے تھے۔ صیہونی وزارت دفاع نے دھمکی دی تھی کہ ایران نے میزائل حملے بند نہ کیے تو تہران میں ہر طرف آگ کے شعلے بلندہونگے۔
علاوہ ازیں جمعے اور ہفتے کی شب ایران نے تل ابیب کوآگ وخون میں نہلادیا تھا۔ 250سے زائدبیلیسٹک میزائل داغے۔5 اسرائیلی ہلاک،70 زخمی ہوگئے۔
میزائل حملوں کے سلسلہ 5 اسپیل میں ہفتے کی صبح تک جاری تھا۔ اسرائیلی وزارت دفاع اور موساد ہیڈکوارٹرز کی عمارتوں سمیت متعدد عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
Iran targets a DIRECT HIT on the Israeli air defence system.
Iran has completely turned the tables on Israel. pic.twitter.com/M0McZGYP9QAdvertisement— Donya (@donyaihsan) June 13, 2025
3 اسرائیلی ففتھ جنریشن ایف 35 طیارے تباہ،ایک خاتون اسرائیلی پائیلٹ کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔
جواب میں اسرائیل نے بھی تہران پرصبح ہوتے ہی پھر سے ایک اورحملہ کردیا۔ جس کے بعد تہران میں مہرآبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایران کا فضائی ڈیفنس سسٹم مکمل فعال رہا اور اسرائیلی حملے روکے گئے۔
ایران کی جانب سے امریکی ساختہ F35 کو مار گرانے کی یہ ویڈیو صحیح ہے ؟؟
Advertisement— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) June 14, 2025
تل ابیب میں پھیلی تباہی کے مناظرکودنیا بھر میں موجود لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
اسرائیلی شہر تل ابیب تک ایرانی میزائل پہنچ گئے۔اسرائیل کا دفاعی نظام ایرانی بیلیسٹک میزائلوں کو روک نہ سکا۔ وزارت دفاع اور موساد ہیڈکوارٹرز کی عمارتوں اور قرب و جوار میں آگ کے شعلے اٹھتے دکھائی دیے۔
AdvertisementTel Aviv is burning!
Using only a gif, tell me how this makes you feel?
pic.twitter.com/7E6G7YHofZ— ADAM (@AdameMedia) June 13, 2025
دھماکوں کی آوازیں تل ابیب میں سنی گئیں ۔ مختلف مقامات سے دھویں کے بادل ہفتے کی صبح تک اٹھ رہے تھے ۔ ایرانی حملوں کے پانچ اسپیل ہوئے۔ اسرائیلی شہریوں بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔ایرانی حملوں میں اسرائیلی وزارت دفاع اور موساد ہیڈکوارٹرزکی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایاگیاہے ۔
اسرائیلی حکام نے بھی بیلسٹک میزائل داغے جانے کی تصدیق کردی تھی ۔ایران کے جوابی وار پرتل ابیب میں سائرن بج اٹھے۔ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ ایرانی حملوں میں 5 اسرائیلی ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایران ففتھ جنریشن ایف 35 طیارے گرانے والا پہلا ملک بن گیا
علاوہ ازیں ایرانی ایئرڈیفنس سسٹم متحرک ہوچکا۔ 3اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے مار گرانے ایک اسرائیلی خاتون پائیلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ بھی سامنے آیاہے۔
اس طرح ایران ففتھ جنریشن ایف 35 جنگی طیارے گرانے والا پہلا ملک بن گیاہے۔
داهم داسرائلو جیټ طیاره ده چی ایران راشوه کړه!
Advertisementالحَمْدُ ِلله pic.twitter.com/jIhY7veuwD
— نصرت مبارز (@naser__313) June 14, 2025
تاحال کسی غیر جانبدار ذرائع نے اس دعوے کی تصدق نہیں کی ہے ۔تاہم ایرانی فضاؤں میں اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔
دریں اثنا اس حوالے سے چند ویڈیوز بھی سامنے آئی ۔ ایک ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ طیارے کے پائیلٹس کی تلاش جاری ہے۔
جمعے کی رات سے ہفتے کے دن تک ایران نے5 اسپیل میں تل ابیب کوآگ وخون میں نہلادیا۔ سوشل میڈیا پر تل ابیب پر حملے کی درجنوں فوٹیجز شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں ایرانی میزائلوں کو تل ابیب میں گرتے دیکھا جاسکتاہے۔
Intense fire erupt at a building in Tel Aviv, possibly munitions storage. pic.twitter.com/WWVwoltljx
— Defense Intelligence (@DI313_) June 14, 2025
اسرائیل نے تل ابیب حملے کے بعد جواب میں تہران پرحملے شروع کردیے
تل ابیب پر ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی وزیزاعظم نیتن یاہو بنکرمیں چلے گئے تھے۔ جہاں سے جنگ کی صورتحال کاجائزہ لیا اور نئے حملوں کی ہدایت دی۔
دریں اثنا اسرائیل نے بھی تل ابیب پر حملے کے بعد ایرانی شہروں پر تازے حملے شروع کردیے ہیں۔
تہران میں صبح سویرے مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شہری آبادیوں پر حملے جاری ہیں۔
مگرایران کا ایئرڈیفنس سسٹم بھی مکمل طور پرفعال ہوچکاہے۔
اسرائیل کے تازہ حملے ، 2 اعلیٰ فوجی حکام اور سائنسدانوں کی شہادت کی اطلاعات ملی ہیں ۔ مگر ایران کی جانب سے باضابطہ اعلان نہین کیاگیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News