
ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد عالمی تیل کی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی، جس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قیمت 72 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے۔
ایرانی انقلابی گارڈز (آئی آر جی سی) کی جانب سے عراق میں واقع امریکی فوج کے دوسرے سب سے بڑے اڈے پر میزائل حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایران نے یہ حملے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے ہیں۔
ایران کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حملے سے پہلے، تہران نے واشنگٹن اور دوحہ کو پیشگی اطلاع دی تھی تاکہ امریکی اڈوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے حملے سے کئی گھنٹے پہلے امریکی حکومت کو سفارتی ذرائع سے اطلاع دی تھی۔
ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام اس وقت فعال کر دیا گیا تھا تاکہ اس صورتحال کا موثر جواب دیا جا سکے۔
اس کے علاوہ، شام میں بھی امریکی فوجی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور عرب میڈیا کے مطابق، ایران کی طرف سے ہونے والے حملوں کے بعد پورے علاقے میں فوجی تیاریاں مزید بڑھا دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News