Advertisement
Advertisement
Advertisement

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا فہرست میں شامل

Now Reading:

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا فہرست میں شامل
ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع، عالمی مقابلوں سے قبل بحالی کا مرحلہ جاری

پاکستان کے جیولن تھرو کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو عالمی جریدے فوربز نے اپنی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

یہ اعزاز انہیں 2024 پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے پر دیا گیا۔ یہ کارنامہ پاکستان کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ ملک کا پہلا انفرادی اولمپک سونے کا تمغہ ہے۔

فوربز نے ارشد ندیم کی اس کامیابی کو “اسٹننگ شو” قرار دیتے ہوئے اسے انفرادی کھیلوں میں پاکستان کا اب تک کا پہلا سونے کا تمغہ اور 30 سال سے زائد عرصے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم نے ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 52 سال بعد ریکارڈ قائم کر دیا

ارشد ندیم کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ پاکستان کے لیے بھی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کی اس کامیابی سے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے دروازے کھلیں گے۔

Advertisement

ارشد ندیم کی اس کامیابی پر فوربز کی جانب سے انہیں 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے اور یہ ان کی عالمی سطح پر پہچان کا غماز ہے۔

پنجاب کے چھوٹے شہر میاں چنوں سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی تک ان کے سفر نے انہیں پورے جنوبی ایشیا کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک بنا دیا ہے۔

اولمپکس میں کامیابی کے بعد ان کو پنجاب اور سندھ سے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے کیش انعامات موصول ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا جبکہ پاکستان پوسٹ نے یومِ آزادی پر ایک یادگاری اسٹیمپ بھی جاری کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر