
بھارت کی تامل ناڈو پریمیئر لیگ (TNPL) میں ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے کرکٹ کے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔
ایس این آر کالج کرکٹ گراؤنڈ کوئمبتور میں کھیلے گئے میچ کے دوران چےپاک سپر گلیز کے اوپنر کے عاشق کا بلا ایک شاٹ کھیلتے ہوئے ٹوٹ گیا۔ بلے کا ایک حصہ فضا میں اُڑتا ہوا نلّئی رائل کنگز کے بولر ایمانوئل چیریئن کو جا لگا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کے عاشق ایک شاٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ خوش قسمتی سے بولر کو کوئی سنجیدہ چوٹ نہیں آئی۔ کے عاشق نے 38 گیندوں پر 54 رنز بنائے، جبکہ چےپاک سپر گلیز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔
دیگر نمایاں بلے بازوں میں وجے شنکر 47*، سواپنیل سنگھ 45 اور کپتان بابا اپراجیت 41 رنز کے ساتھ شامل رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News