
محکمہ موسمیات نے آج کراچی کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ 16 جون کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج شدید گرم رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مضافاتی اور میدانی علاقوں میں 16 جون کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ تھرپارکر، بدین اور عمر کوٹ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور دیگر بالائی سندھ کے علاقوں میں کل (اتوار) سے بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ مغربی ہواؤں کے ایک نئے سسٹم کے باعث ملک بھر میں اثر انداز ہوگا، جو آج سے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔
دوسری جانب، آج کراچی کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News