
کراچی شہر میں یکم جون سے زلزلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ رات 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اس طرح یکم جون سے جاری زلزلے کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد 57 ہوگئی ہے، جو شہر کی تاریخ میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔
مزید پڑھیں: چلی میں 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی الرٹ جاری، ساحلی علاقوں سے فوری انخلا کا حکم
زلزلے کے تازہ ترین جھٹکے گزشتہ رات محسوس کئے گئے، پہلا جھٹکاجس کا مرکز ملیر تھا، رات 2:23 بجے محسوس کیا گیا، اس کی گہرانی 30 کلومیٹر تھی۔
رات 3:23 بجے دوسرا زلزلہ بھی ملیر میں ہی محسوس کیا گیا، جس کی شدت 3.3 اور گہرائی 39 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے ان جھٹکوں کے اثرات ملیر، لانڈھی، قائدآباد اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کئے گئے، جس مکین خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اور پوری رات کھلے آسمان تلے گزاری۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، یہ تمام زلزلے معمولی شدت کے ہیں اور ان سے کسی قسم کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News