
وزیر دفاع خواجہ آصف / فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کو سرکش ریاست قراردیدیا۔ ان کا کہناتھاکہ کوئی عالمی قانون اسرائیل پر لاگو نہیں ہوتا۔
ان کا کہناتھاکہ جب تک ایسی سرکش ریاست رہے گی خطے میں امن نہیں ہوسکے گا۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کوسوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل حامی ممالک کو سوچنا چاہیے کہ وہ پوری دنیا کواندھے کنویں میں دھکیل رہے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ ایک ایسی آگ کومسلسل بھڑکایاجارہاہے جودنیا کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ آگ مشرق وسطیٰ،ہمارے خطے بلکہ پوری دنیاکولپیٹ میں لے لےگی۔
وزیر دفاع نے کہاکہ یورپ میں بھی اسرائیل سے متعلق نکتہ نظر بدل رہاہے ۔ ان کا کہناتھاکہ یہ ایک حوصلہ افزا تبدیلی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کو سرکش ریاست قراردیدیا۔انہوں نے اس سرکش ریاست کا راستہ روکنا ہوگا۔
#Pakistan defence minister #Israel is a rogue state, no international laws are applicable on #Israel , no international laws are applicable on #Israel . If the world treat #Israel above the international laws , there will be no peace in the region
The sponsor of #Israel must… pic.twitter.com/mYWjyXA5XE— Zeitung (@Himat75) June 16, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News