Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

Now Reading:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں موجود ہیں، جہاں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس شروع ہونے والا ہے۔

ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف “بشارت الفتح” کے نام سے ایک بڑے آپریشن کے آغاز کے بعد یہ اجلاس انتہائی غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس سے قبل یہ بیان سامنے آیا تھا کہ ٹرمپ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں اور اس معاملے پر کوئی حتمی موقف اختیار نہیں کیا گیا۔

امریکی صدر کی موجودگی کے دوران، ویسٹ ونگ کے باہر مارین گارڈ کی موجودگی کو اس بات کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے کہ ٹرمپ خود اس وقت عمارت میں موجود ہیں، کیونکہ مارین گارڈ صرف صدر کی موجودگی میں ہی تعینات کیا جاتا ہے۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ایران اور دیگر عالمی مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں امریکی حکام، فوجی افسران اور سفارتکار بھی شریک ہوں گے، جن کا مقصد عالمی سطح پر موجودہ خطرات کا جائزہ لے کر امریکہ کی سیکیورٹی پالیسی میں ممکنہ تبدیلیاں کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میانمار میں بھارت کا ڈرونز سے حملہ، خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق
بھارت میں مسلمان خاتون کی سرعام توہین،سوشل میڈیاپرویڈیو وائرل
ایئر انڈیا حادثہ: کاک پٹ آڈیو نے معاملے کو مزید پراسرار بنا دیا
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی جبر کی نئی لہر؛ واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات
بھارت کو دفاعی میدان میں ایک اور بڑا دھچکا،رہا سہاغرور خاک میں مل گیا
یومِ شہداء کشمیر: ایک عہدِ وفا، قربانی کی ایک عظیم داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر