
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور اور معروف سابق بیٹسمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے اپنا تحریری استعفیٰ پی سی بی حکام کو ارسال کر دیا ہے، جس میں انہوں نے نجی مصروفیات کو مزید کام جاری نہ رکھنے کی وجہ قرار دیا ہے۔
محمد یوسف پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھائی، متعدد مواقع پر وہ پاکستان سینئر ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر بھی قومی اسکواڈ کے ہمراہ رہے۔
نئے سیٹ اپ میں پی سی بی کی جانب سے انہیں ایک بار پھر ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر برقرار رکھنے کا عندیہ دیا گیا تھا، تاہم محمد یوسف نے پیشگی معذرت کرتے ہوئے خدمات جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر 2024 میں بھی محمد یوسف نے استعفیٰ پیش کیا تھا، تاہم اُس وقت کے پی سی بی چیئرمین محسن رضا نقوی نے اسے منظور نہیں کیا اور یوسف کو کام جاری رکھنے پر آمادہ کر لیا تھا۔
تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے باضابطہ استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کوچنگ فرائض سے سبکدوشی کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے ذرائع کے مطابق پی سی بی کی اعلیٰ انتظامیہ نے قبول کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News