
کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک اور مفرور قیدی نے حکام کے سامنے ازخود گرفتاری پیش کر دی ہے۔
اس پیش رفت کے بعد مجموعی طور پر فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 165 کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہاب الدین صدیقی کے مطابق زیادہ تر قیدیوں نے ازخود عدالتوں یا پولیس کے سامنے سرنڈر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، سیکیورٹی کی غفلت پر تحقیقات شروع
تاہم ابھی بھی 59 قیدی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ نے مزید انکشاف کیا کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک نے خودکشی بھی کر لی تھی، جس کی تصدیق جیل حکام کی جانب سے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News