
امریکی بحریہ خلیج فارس منتقل ہوناشروع/فائل فوٹو
ایران کااسرائیل پرپھر حملہ،امریکی بحریہ خلیج فارس منتقل ہوناشروع،فضائیہ بھی الرٹ ہے۔ تہران نے اسرائیل پر تازہ بیلیسٹک میزائل داغ دیے۔ امریکا نے اپنے بحری جہازوں کو خلیج فارس منتقل کرنا شروع کردیا ہے جبکہ امریکی فضائیہ بھی احکام کی منتظر ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کا بیان واضح طور پر اعلان جنگ ہے ۔اس سلسلے میں تاحال کوئی احکام نہیں دیے گئے نہ ہی امریکا نے کوئی باضابطہ بیان جاری کیاہے۔ دوسری جانب نئے ایرانی آرمی چیف پہلی بار پر منظر عام پر آگئے۔انہوں نے کہاکہ اب تک صرف وارننگ دی،اصل حملے اب ہونگے ۔
میجر جنرل موسوی کا یہ ویڈیو بیان فارس نیوز پرجاری ہوا ہے۔ جس میں انہوں نے اسرائیلیوں کو ‘اپنی جان بچانے کیلیے تل ابیب اور حیفہ چھوڑنے کا حکم دیا۔
❗️ Iran has only launched ‘warnings’ so far, ‘PUNITIVE’ attacks are next – Army chief
AdvertisementSpeaking on Fars News, Major General Mousavi orders Israelis to leave Tel Aviv and Haifa ‘to save their lives’ pic.twitter.com/uXyGmn88Xn
— RT (@RT_com) June 17, 2025
انہوں نے کہاکہ دشمن کے خلاف بھرپورکارروائیوں کے لئے پوری قوم متحد ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
Iranian air defense is doing its best against Israeli forces in Tehran. pic.twitter.com/lMud0cEO6D
Advertisement— Clash Report (@clashreport) June 17, 2025
ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھاکہ صیہونی ریاست سے شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بھرپور حساب لیں گے۔
⚡️JUST IN: Iran published footage of missiles launched as a part of operation True Promise 3. pic.twitter.com/M6XYWwL3s2
— Suppressed News. (@SuppressedNws) June 17, 2025
واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد نئے ایرانی آرمی چیف میجر جنرل موسوی پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں اسرائیلی ریاست کو سبق سکھانے کا عزم دہرایا۔
ان کا کہناتھاکہ اب تک صرف وارننگ دی،اصل حملے اب ہونگے۔ ایرانی آرمی چیف نے اسرائیلی شہریوں سے کہا کہ وہ تل ابیب اور حیفہ فوری خالی کردیں۔ اس کے ساتھ ہی ایران نے اسرائیل پر تازہ بیلسٹک میزائل داغ دیے ۔
ایرانی میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بچ اٹھے ہیں۔ لوگ بنکرز میں پناہ لینے لئے ادھر ادھر بھاگتے دکھائی دیے ۔
دوسری جانب ایران کااسرائیل پرپھر حملہ،امریکی بحریہ خلیج فارس منتقل ہوناشروع،فضائیہ بھی الرٹ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے رات گئے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحری جہاز خیلج فارس منتقل ہورہے ہیں۔
یہ بحری جہاز جو اب تک بحرین کے سمندروں میں موجود تھے اب ان کی خیلیج فارس منتقلی جاری ہے ۔
علاوہ ازیں امریکی بحری بیڑہ جنوبی چین سے اس وقت مشرق وسطیٰ کےلئے روانہ ہوچکاہے۔جو جلد ہی خیلج فارس پہنچ سکتاہے ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News