Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

Now Reading:

جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا
جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ نے پہلی بار چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجا لیا، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ایک ایک بار حاصل کرچکے ہیں۔

میچ کے آخری دن جنوبی افریقی بیٹنگ لائن نے پُر اعتماد انداز میں ہدف کا تعاقب کیا، درمیانے اوورز میں کچھ وکٹیں گرنے کے باوجود بلے بازوں نے سنجیدہ اور مستحکم کھیل پیش کیا اور آسٹریلوی بولنگ اٹیک کو مؤثر طریقے سے جواب دیا۔

جنوبی افریقہ کی فتح میں اہم کردار بلے بازوں کی سمجھداری، نپی تلی بولنگ اور فیلڈنگ نے ادا کیا۔ فتح کے بعد شائقین کرکٹ نے جنوبی افریقی ٹیم کو خوب سراہا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس جیت پر ٹیم کو بھرپور مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

یہ میچ نہ صرف جنوبی افریقہ کی کرکٹ تاریخ کا یادگار لمحہ بن گیا بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی مضبوط موجودگی کا ثبوت بن کر سامنے آیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

آسٹریلیانے  پہلی اننگز میں 212 اور دوسری اننگز میں 207 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے  پہلی اننگز میں 138 اور دوسری اننگز میں 213 رنز بنا کر دفائی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا۔

آیڈن مارکرام ناٹ آؤٹ136 رنز  بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ٹیمبا باومانے ناٹ آؤٹ 65 رنز کی اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک58 رنزبنا کر نمایاں رہے، جبکہ پیٹ کمنز نے 3 اور جوش ہیزل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ صرف 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسری اننگز میں، آسٹریلیا نے 207 رنز بنائے، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو 282 رنز کا ہدف ملا۔

جنوبی افریقہ نے اس ہدف کو 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جس میں مارکرام کی 136 رنز کی شاندار اننگز اور باوما کی 65 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز شامل ہیں۔ یہ فتح جنوبی افریقہ کی کرکٹ تاریخ کا ایک سنگ میل ہے، جس نے 1998 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ٹرافی جیتی ہے۔

Advertisement

اس میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے 136 گیندوں پر 58* رنز بنائے، جبکہ ہیزل ووڈ اور کمنز نے بالترتیب 2 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی تاریخ رقم، آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی و ویسٹ انڈیز کی ناقابلِ یقین شکست
انگلینڈ نے بھارت کو 22 رنز سے شکست دے کر تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر لی
چیلسی نے پی ایس جی کو 0-3 سے شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا
لارڈز ٹیسٹ: محمد سراج پر بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے پر جرمانہ
لیجنڈز کی واپسی! یونس خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ چیمپئنز لیگ میں ایکشن کے لیے تیار
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، کون ہوگا فاتح؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر