
سعودی عرب میں جاری رواں سال کے حج کے دوران اب تک 18 پاکستانی عازمینِ حج انتقال کر چکے ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جاں بحق حجاج میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے بیشتر افراد کی عمریں زیادہ تھیں، اور ان کی اموات کی بنیادی وجوہات ہارٹ اٹیک اور دیگر طبی مسائل تھیں۔ انتقال کرنے والے تمام افراد کی تدفین مدینہ منورہ کے مقدس قبرستان جنت البقیع میں کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عازمین حج کی اموات، تیونس کے صدر نے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پاکستانی حجاج کی صحت و سلامتی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم شدید گرمی اور عمر رسیدگی کے باعث طبی پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس حج کے دوران 35 پاکستانی حجاج انتقال کر گئے تھے، جب کہ اس سال اب تک یہ تعداد 18 ہو چکی ہے۔
متعلقہ حکام نے لواحقین سے رابطے میں تعاون جاری رکھا ہوا ہے، اور وفات پانے والے عازمین کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News