
خلیج فارس کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم پروازوں میں تبدیلی کی ہے۔
پاکستانی ایئرلائن کی متعدد پروازیں مختلف مقامات سے واپس موڑ دی گئی ہیں یا انہیں نئے راستوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق، اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پی ایف 768 کو خلیج عمان کی جانب واپس موڑ دیا گیا، جب کہ کراچی سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائی 295 کو مسقط اتار لیا گیا ہے۔
اسی طرح، ابوظہبی کی پرواز ای وائی 301 کو کراچی لینڈ کرایا گیا، جبکہ لاہور سے ابوظہبی کی پرواز ای وائی 288 کو کراچی منتقل کیا گیا۔ لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی ایف 732 بھی کراچی پہنچا دی گئی ہے۔
کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 کو بھی واپس کراچی موڑ دیا گیا ہے، اور اسلام آباد سے ریاض کی پرواز پی اے 274 کو واپس موڑ لیا گیا۔ اسی طرح، اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی ایف 746 اور پی کے 245 بھی واپس موڑ دی گئی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خلیج فارس کی تازہ صورتحال کے پیش نظر کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایئرلائن نے کہا کہ مسافر اپنی پروازوں کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کرنے کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایئرلائن نے مزید کہا کہ جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، پروازوں کا شیڈول بحال کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News