
پوتن ، ٹرمپ، شہبازشریف، اردوان / فائل فوٹوز
اسرائیل ایران جنگ پر عالمی رہنماؤں کے ایک دوسرے سے رابطے جاری ہیں ۔ روسی صدر پوتن نے امریکی صدرٹرمپ سے رابطہ کیاہے۔ ترک صدررجب طیب اروان نے وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر بات کی ہے۔
ان رابطوں میں سرائیل اور ایران کے درمیان فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیاگیاہے ۔
امریکی صدرٹرمپ کی روسی صدر پوتن سے ٹیلیفون پربات ہوئی ہے ۔ جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات کی گئی۔
روسی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں صدورکی گفتگو 50 منٹ تک جاری رہی۔ صدرپوتن نے کہاکہ روس ایران کےخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔
دونوں صدور نے ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کے امکان کو رد نہیں کیا۔ ٹرمپ نےبتایا کہ امریکی مذاکرات کار ایرانی نمائندوں کے ساتھ کام دوبارہ شروع کرنےکے لیے تیار ہیں۔
روسی صدر نے 22 جون کے بعد یوکرین سے مذاکرات جاری رکھنےکا بھی بتایا۔ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کے جلد حل میں دلچسپی رکھنےکا بتایا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تشویش اوراسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اسرائیلی حملے ایرانی خودمختاری وسالمیت کے خلاف کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی اقدامات عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
ترک صدر اردوان نے کہاکہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔
اسرائیل ایران جنگ پر عالمی رہنماؤں کے ایک دوسرے سے رابطے جاری ہیں۔
گزشتہ روز محمد بن سلمان نے بھی ٹرمپ سے فون پر بات کی تھی۔ چاپان کی جانب سے بھی عالمی رابطے جاری ہیں ۔
علاوہ ازیں چینی صدر نے بھی معاملے کوسنجیدگی سے نمٹنے کی ضرورت پرزوردیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News