Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کے جوہری مراکز پر رپورٹ دینے والا امریکی جنرل برطرف

Now Reading:

ایران کے جوہری مراکز پر رپورٹ دینے والا امریکی جنرل برطرف
ایران کے جوہری مراکز پر رپورٹ دینے والا امریکی جنرل برطرف

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروزی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیاگیا ہے۔

ان کی برطرفی کی بڑی وجہ وہ ابتدائی رپورٹ بتائی جا رہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جون میں ایران کے جوہری مقامات پر امریکی حملوں سے محدود نقصان پہنچا، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ مقامات مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جنرل کروزی کے ساتھ امریکی بحریہ کی دو سینئر کمانڈرز، وائس ایڈمرل نینسی لاکور (چیف آف نیوی ریزرو) اور ریئر ایڈمرل ملٹن سینڈز (کمانڈر نیول اسپیشل وارفیئر) کو بھی اچانک فارغ کر دیا گیا ہے۔ تینوں افسران کو برطرفی کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیرف تنازع شدت اختیار کرگیا،امریکا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت انٹیلی جنس کو ملک کی سلامتی کا ذریعہ سمجھنے کے بجائے وفاداری کا امتحان بنا رہی ہے، جو نہایت خطرناک رجحان ہے۔

Advertisement

جنوری میں دوسری مدتِ صدارت کے آغاز کے بعد صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کئی اعلیٰ فوجی افسران کو برطرف کیا ہے، جن میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس براؤن، امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان، نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ، ایئر فورس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور متعدد نیوی اور ایئر فورس کمانڈر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا، جنوبی کوریا جنگی مشقیں: شمالی کورین صدر کا ایٹمی ہتھیاروں بڑھانے پر زور

وزیر دفاع ہیگستھ نے حالیہ مہینوں میں چار اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں 20 فیصد کمی اور مجموعی جنرل و فلیگ افسران کی تعداد میں 10 فیصد کٹوتی کا حکم بھی دیا ہے۔

علاوہ ازیں، ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ٹلسی گیبارڈ نے بھی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر 37 موجودہ و سابق انٹیلی جنس اہلکاروں کے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دیے ہیں اور اپنے دفتر میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اعلیٰ فوجی و انٹیلی جنس حکام کی اس وسیع پیمانے پر برطرفی امریکی فوجی ڈھانچے میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہے اور اس سے اداروں کی غیر جانبداری کے بارے میں سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران خشک سالی کے دہانے پر، تہران شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی
امریکی تاریخی کا سب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم
افغان طالبان حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان سے تجارت ختم کرنے کا حکم
غزہ میں نسل کشی جاری، اسرائیل نے بچوں کی ویکسین سرینجز روک لیں، یونیسیف
ترکیہ کا کارگو سی 130 طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
امریکی سینیٹ نے حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل منظور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر