Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا چھٹیاں بڑھانے پر اعتراض، نظر ثانی کا مطالبہ

Now Reading:

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا چھٹیاں بڑھانے پر اعتراض، نظر ثانی کا مطالبہ

ملک بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے یکطرفہ اور غیر دانشمندانہ قرار دیا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرتے وقت کسی اسٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کاشف ادیب نے کہا ہے کہ نہ صرف نجی تعلیمی اداروں بلکہ دیگر متعلقہ فریقین کو بھی یہ معلوم نہیں کہ چھٹیوں میں توسیع کی وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ فیصلے کی بنیاد سیاسی حالات ہیں یا موسم کی شدت۔ اگر حکومت کو واقعی چھٹیاں بڑھانا ضروری محسوس ہوا تو کم از کم ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

کاشف ادیب کا کہنا تھا کہ اس وقت میٹرک کے طلبہ کا کورس گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اور ایسے میں چھٹیوں میں غیر متوقع اضافہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے محکمہ تعلیم سے سلیبس کو اسمارٹ کرنے کی درخواست بھیجی تھی مگر اس کے برعکس اسکول بند کر دیے گئے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن نے تجویز دی کہ اگر حکومت کو اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھنا ہے، تو کم از کم میٹرک کے طلبہ کو صبح کے اوقات میں اسکول آنے کی اجازت دی جائے، جیسے سمر کیمپ کے لیے دی جاتی ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیے بغیر کیے گئے فیصلے نہ صرف غیر مؤثر بلکہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر