Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال

Now Reading:

بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے چین کے شہر ہونان میں بی ڈو سمٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے چینی نائب وزیر اعظم لی چھیانگ سے اہم ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بی ڈو نیویگیشن سسٹم کو پاکستان کی معیشت، روزگار اور عالمی شراکت داری میں انقلابی کردار کا حامل قرار دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بی ڈو نظام ہوابازی، زراعت، لاجسٹکس اور آفات میں ریسکیو و مواصلاتی سرگرمیوں میں بھرپور استعمال ہو رہا ہے، اور پاکستان بی ڈو استعمال کرنے والا پہلا غیر ملکی ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام سی پیک، ڈیجیٹل معیشت، میری ٹائم سیفٹی اور تجارت میں بے شمار مواقع پیدا کرے گا۔

وزیر منصوبہ بندی نے بی ڈو سمٹ میں پاکستان کی ترقی کے لیے چھ نکاتی فارمولا پیش کیا اور بی ڈو کے مکمل استعمال کو پاک-ایس بی اے ایس اور جی بی اے ایس سے مربوط کرنے کی تجویز دی۔

Advertisement

انہوں نے جی بی اے ایس کی ملک بھر میں کوریج بڑھانے اور نیشنل سینٹر برائے جی آئی ایس و سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو بی ڈو کا علاقائی مرکز بنانے کی پیشکش کی۔

احسن اقبال نے چین کے ساتھ پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ بڑھانے اور پاکستانی سائنسدانوں کی نئی نسل کی تربیت کے لیے مشترکہ تحقیق و ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اب صرف انفراسٹرکچر کا نہیں بلکہ اسپیس ٹیکنالوجی سے جڑا ایک جدید ٹیکنالوجی کوریڈور ہے، جس سے پاکستان اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی اہداف کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر