Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے

Now Reading:

ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے

کولمبو: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، ٹیم آج ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس سیشن کرے گی، جس میں کھلاڑیاں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 2025 کے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں لیکن کسی بھی میچ میں فتح حاصل نہیں کر سک ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 129 رنز بنائے، جسے بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور میچ 7 وکٹوں سے جیتا۔

دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان 159 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جبکہ بھارت نے 247 رنز بنائے اور 88 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے 114 رنز بنائے، اور آسٹریلیا نے 221 رنز بنا کر 107 رنز سے میچ جیت لیا۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان نے 2025 کے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور تمام میچز جیت کر کوالیفائی کیا۔ تاہم، ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالرز کا نقصان
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر