Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے

Now Reading:

غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
غزہ جنگ بندی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے، امریکی میڈیا

غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ کے 2 سال مکمل ہوگئے، تیسرے سال کے پہلے دن بھی اسرائیلی فورسز نے 24 فلسطینی شہید کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق 7  اکتوبر  2023 کو حماس کی قیادت میں فلسطینی مجاہدین نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر طوفان الاقصیٰ کے نام سے حملوں کا آغاز کیا، فلسطینی مجاہدین  اسرائیلی رکاوٹوں  کو توڑتے ہوئے غزہ  سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے قریبی اسرائیلی بستیوں میں داخل ہوئے۔

مجاہدین نے 251  افراد کو  یرغمالی بنا یا  جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر  ایک نئی جنگ نافذ کردی، ساتھ ہی 3 لاکھ 60 ہزار  ریزرو فوجیوں کو غزہ بلایا، تب سے غزہ پر  وحشیانہ کارروائیوں کا شروع ہونے والا نیا سلسلہ آج تک جاری ہے۔

اسرائیل نے امریکی صدر  کا غزہ پر حملے روکنے سے متعلق حالیہ مطالبہ بھی نظر انداز کردیا، صیہونی فوج  نے وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، قابض فوج نے آج بھی غزہ میں 24 فلسطینی شہید کردیے۔

  2 سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں خواتین اور  بچوں سمیت 67 ہزار  سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement

 اسرائیلی ناکہ بندی سے 20 لاکھ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ کھنڈر بن چکا ہے۔ اسپتال، مساجد ، گر جا گھر،  اسکول کالجز، تعلیمی ادارے کچھ سلامت نہ رہا۔ سویلین انفرا اسٹرکچر  کی تباہی سے لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر