Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط

Now Reading:

پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے انسدادِ اسمگلنگ مہم کے دوران ایرانی اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے لدی تین لانچیں پکڑ کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

 ترجمان ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں 132,564 لیٹر ڈیزل ضبط کیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق، پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے تحت لانچوں کا درست سراغ لگایا گیا اور میرین یونٹ نے بغیر کسی جانی نقصان کے ان لانچوں کو روک کر کامیابی سے کراچی پورٹ پر واقع اے ایس او دفتر منتقل کر دیا۔

ضبط شدہ ڈیزل کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 33.14 ملین روپے جبکہ تینوں لانچوں کی مالیت 45 ملین روپے بتائی گئی ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ یہ میرین یونٹ کی ایک کارروائی میں برآمد کی جانے والی پٹرولیم مصنوعات کی اب تک کی سب سے بڑی مقدار ہے۔

Advertisement

ایف بی آر کے مطابق، ستمبر 2025 میں بھی اورماڑہ اور سونمیانی کے ساحلوں کے قریب دو الگ کارروائیوں میں بالترتیب 18,271 لیٹر اور 29,272 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نمایاں کامیابیاں محدود افرادی و مالی وسائل کے باوجود بہتر نگرانی، مؤثر آپریشنل ہم آہنگی اور ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہیں۔

ٹیم کی مستعدی اور عزم نے سمندری راستے سے اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) نے میرین یونٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قومی محصولات اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کسٹمز کی سمندری نگرانی اور انفورسمنٹ کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر