Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ

Now Reading:

غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین میں بہت عجیب و غریب چیزیں ہورہی ہیں، چین کو دنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدہ عرب ممالک اور اسرائیل سب کے لیے ایک شاندار اور تاریخی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف غزہ نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے بہترین موقع ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ یرغمالیوں کی واپسی پیر کو متوقع ہے، جبکہ اسرائیل اور عرب ممالک میں جنگ بندی کی خوشی میں جشن منایا جارہا ہے۔ ان کے مطابق انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت ملی ہے اور وہ اپنے مشرقِ وسطیٰ کے دورے میں مصر بھی جائیں گے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ خام تیل کی قیمت جلد 2 ڈالر فی گیلن سے کم ہوجائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیجنگ نے نایاب معدنیات پر پابندیاں واپس نہ لیں تو اس ماہ کے آخر میں چینی صدر سے ملاقات منسوخ کرسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ چین میں بہت عجیب و غریب چیزیں ہورہی ہیں اور بیجنگ انتہائی جارحانہ رویہ اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نایاب دھاتوں پر پابندی کا اقدام عالمی منڈیوں کو جام کر سکتا ہے اور دنیا کے تقریباً ہر ملک کے لیے حالات مشکل بنا دے گا۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ چین کو دنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ان کی جنوبی کوریا میں چینی صدر سے ملاقات طے تھی مگر اب وہ اس کی کوئی وجہ نہیں دیکھتے۔

نوبیل امن انعام کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ وہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر انعام نہ ملنے پر افسوس ہے۔ ان کے مطابق نوبیل انعام جیتنے والی ماریا کورینا ماچاڈو نے انہیں فون کر کے کہا کہ وہ یہ انعام ان کے اعزاز میں قبول کر رہی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا، “شاید وہ چاہتی تھیں کہ انعام مجھے دیا جائے، مگر میں خوش ہوں کہ میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر