Advertisement

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں شاہی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے اہم ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹیجک مفادات پر تفصیل سے گفتگو کی۔

ملاقات میں دفاعی تعاون کے فروغ، انٹر آپریبلٹی میں اضافے اور اسٹریٹیجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں ممالک نے اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اور دفاعی شعبے میں باہمی اشتراک کے امکانات کو مزید وسیع کرنے پر زور دیا۔

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے اس موقع پر سعودی دفاعی فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے پاکستان کی مکمل معاونت کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا مضبوط دفاعی اشتراک نہ صرف دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم ہے بلکہ یہ علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

سعودی قیادت نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس کے عزم کو تسلیم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا امیدوار نامزد کردیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کا مثبت اختتام
او جی ڈی سی کی نئی کامیابی، پاساکھی 14 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
سرکاری عازمین حج 2026؛ واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
Next Article
Exit mobile version