جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں جہاں نئے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، وہی ناپسندیدہ ترین ریکارڈز بھی دیکھنے میں آئے۔
ایک جانب جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے جنوبی افریقن کھلاڑیوں میں ٹاپ کیا تو دوسری جانب سے پاکستان کے صائم ایوب بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹر کونٹن ڈی کوک ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صفر آؤٹ ہوئے۔
اس کے ساتھ ڈی کوک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر آؤٹ ہونے والے جنوبی افریقی بیٹر بن گئے۔
ڈی کوک جنوبی افریقا کی نمائندگی کرتے ہوئے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 مرتبہ صفر ہوئے جو کہ کسی بھی جنوبی افریقی بیٹر کا اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر پرآؤٹ ہونا ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہونے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس 6، 6 بار صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے صائم ایوب نے جنوبی افریقاکے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں صفر پرآؤٹ ہوکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
صائم ایوب اپنے 51 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 10ویں بار صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ اس طرح وہ عمر اکمل کے برابر آگئے،جو 84 میچز میں اتنے ہی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم 8 ، جبکہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ 7، 7 بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

