Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور، آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے

Now Reading:

آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور، آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم بل متعارف کروا دیا ہے، جس میں متعدد اہم تبدیلیاں اور نئے نکات شامل ہیں۔

 ترمیمی بل کی تفصیلات کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وائس چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کا عمل نئے قوانین کے تحت کیا جائے گا۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے اہم نکات:

وائس چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری

بل کے متن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ وائس آرمی چیف اپنے تمام اختیارات اور فرائض آرمی چیف کی ہدایات کے مطابق انجام دیں گے۔

Advertisement

اس تقرری کی سفارش چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کرے گا اور اس کی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔

آرمی چیف کی تقرری

آرمی چیف کی تقرری چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کی جائے گی، جو کہ اس بات کی ضمانت دے گا کہ یہ عمل مزید شفاف اور مربوط ہو۔

جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ

بل کے مطابق، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائے گا۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی تقرری

Advertisement

وزیراعظم کی سفارش پر آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی مشاورت سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو تین سال کے لیے تقرری دی جائے گی۔

کمانڈر کی دوبارہ تعیناتی یا توسیع وزیراعظم کی سفارش سے ممکن ہوگی، اور اس فیصلہ کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

ریٹائرمنٹ کی عمر اور سروس کی معیاد

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ پر ریٹائرمنٹ کی عمر یا سروس کی معیاد کا قانون لاگو نہیں ہوگا، اور وہ اپنی خدمات پاکستان آرمی میں جاری رکھیں گے۔

ملٹی ڈومین ایریاز میں ذمہ داریاں

وفاقی حکومت کی طرف سے آرمی چیف (چیف آف ڈیفنس فورسز) کی ذمہ داریوں اور فرائض کا تعین کیا جائے گا، لیکن ملٹی ڈومین ایریاز میں ان کی ذمہ داریوں کو محدود نہیں کیا جا سکے گا۔

Advertisement

جنرل کو فیلڈ مارشل کی ترقی

اگر کسی جنرل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جاتی ہے تو وہ اس کے تحت اپنے فرائض ذیلی سیکشن دو کے تحت انجام دیں گے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت

چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت ان کے نوٹیفکیشن کے دن سے شروع ہو گی، اور اس کا عہدہ آرمی چیف کے طور پر کام کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان بھی اپنے عہدے سے مستعفی
27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ اسپیڈ پر بحث، شرمیلا فاروقی کی حکومت پر کڑی تنقید
پاکستان جلد ڈبلیو ایچ او لیول تھری سرٹیفکیشن حاصل کرے گا، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر