Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ای چالان سسٹم شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گیا، ایک ہی خلاف ورزی پر دو چالان جاری

Now Reading:

کراچی میں ای چالان سسٹم شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گیا، ایک ہی خلاف ورزی پر دو چالان جاری

شہر قائد میں شہریوں کی سہولت کے لیے متعارف کرایا گیا ای چالان سسٹم اب پریشانی کا باعث بننے لگا ہے۔

سہراب گوٹھ لیاری ایکسپریس وے پر ایک شہری کو ایک ہی خلاف ورزی پر دو الگ اوقات میں چالان موصول ہوئے جس پر متاثرہ شہری نے نظام کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔

متاثرہ شہری کے مطابق ایک ہی دن اور ایک ہی خلاف ورزی کے لیے اسے دو مختلف چالان جاری کیے گئے۔ چالان میں موجود تصویر ایک ہی ہے، مگر اوقات مختلف ظاہر کیے گئے ہیں۔

شہری نے بتایا کہ میں نے واقعی سیٹ بیلٹ نہیں پہنی تھی اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں مگر ایک خلاف ورزی پر دو چالان کیوں؟ یہ تو زیادتی ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم میں ڈیٹا اپڈیٹ اور تصدیق کا عمل ناقص ہے جبکہ کئی مقامات پر کیمروں کی مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ میں تکنیکی خرابیاں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Advertisement

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کا ای چالان سسٹم بغیر کسی مؤثر چیک اینڈ بیلنس کے چلایا جا رہا ہے، جس سے شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ای چالان نظام میں فوری اصلاحات کی جائیں اور ایسا جانچ و تصدیق کا نظام متعارف کرایا جائے جس سے شہریوں کو غیر ضروری جرمانوں سے بچایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم، بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ جانے کا امکان
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت، جوڈیشل کمپلیکس بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر