سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ

کراچی : سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
منصوبے کے تحت 65 موبائل ایمبولینسز خریدی جائیں گی تاکہ مویشی مالکان کو ان کے دروازے پر علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
صوبائی وزیر نے ملکی کمپنی کی تیار کردہ موبائل ایمبولینس کا معائنہ کیا اور جانوروں کی صحت کے لیے نصب جدید آلات کا جائزہ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل یونٹس کے ذریعے جانوروں میں بیماریوں کی فوری تشخیص اور علاج ممکن ہوگا، جس سے لائیو اسٹاک سیکٹر میں انقلابی بہتری آئے گی۔
محمد علی ملکانی نے بتایا کہ ایمبولینسز کی خریداری ٹینڈر سسٹم کے تحت کی جائے گی، اور یہ گاڑیاں سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکواکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت حاصل کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مویشی مالکان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے اور محکمہ عوامی خدمت کے مشن کے تحت دن رات سرگرم عمل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

