اوٹاوا : کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے حالیہ اینٹی ٹیرف اشتہار کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے باضابطہ معافی مانگ لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق معافی کے بعد بھی امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات بحال نہیں ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ مارک کارنی کو پسند کرتے ہیں، مگر انہوں نے جو کچھ کیا وہ غلط تھا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق کینیڈا کی جانب سے شائع کردہ اشتہار عدالتی معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے کینیڈا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا ہے اور تجارتی بات چیت تاحال معطل ہے۔
دوسری جانب ریگن فاؤنڈیشن نے اشتہار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین حکومت نے بغیر اجازت ریگن کی تقریر میں ترمیم کرکے اشتہار جاری کیا، جو بد نیتی پر مبنی قدم ہے۔
امریکی سپریم کورٹ رواں ماہ صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کی قانونی حیثیت پر فیصلہ سنائے گی۔
یاد رہے کہ کینیڈا کی جانب سے جاری کئے گئے اشتہار میں امریکا کے سابق صدر رونلڈ ریگن کی تقریر میں ترمیم کرکے اسے موجودہ امریکی پالیسیوں پر تنقید کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ جس پر امریکی صدر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
