Advertisement
Advertisement
Advertisement

او جی ڈی سی کی نئی کامیابی، پاساکھی 14 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز

Now Reading:

او جی ڈی سی کی نئی کامیابی، پاساکھی 14 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز

 تیل و گیس کے سرکاری ادارے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاساکھی 14 کنویں سے تیل کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے کنویں سے یومیہ 1100 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے جو ملک میں توانائی کے شعبے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق پاساکھی اور پاساکھی نارتھ ڈی اینڈ پی ایل میں کمپنی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے، جس کے باعث یہاں ہونے والی تمام پیش رفت کا براہِ راست فائدہ او جی ڈی سی ایل اور قومی معیشت کو پہنچے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ پاساکھی 14 کی ڈرلنگ 2183 میٹر گہرائی تک کامیابی سے مکمل کی گئی۔ اس اہم منصوبے میں پہلی بار جدید ڈرلنگ ٹیکنالوجیز RSS، MWD اور Nitrified Mud System کا استعمال کیا گیا، جس سے ڈرلنگ کی کارکردگی بہتر ہوئی اور پیداواری امکانات میں اضافہ ہوا۔

مزید برآں کنویں میں جدید ESP (Electric Submersible Pump) ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے،جس سے کنویں کی پیداواری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور تیل کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

Advertisement

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے، اور کمپنی مستقبل میں بھی نئے ذخائر کی تلاش اور ملکی توانائی کے وسائل میں اضافہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر گیا
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی وصول
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر