نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کی جانب سے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ کیمپ کے پہلے دن میں شریک کھلاڑیوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کے تحت انہوں نے مختلف ورزشوں اور فٹنس ڈرلز میں حصہ لیا۔
اس کے بعد کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باولنگ اسکلز پر کام کیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ پر جاری اس سیشنز میں کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔
کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی بھرپور حصہ لیا، جس سے ان کی فیلڈنگ کی مہارتوں میں اضافہ ہوا۔ کوچز کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس، اسکلز اور تکنیکی قابلیت کو مزید بہتر بنانا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے تیار ہوں۔

