Site icon بول نیوز

مصر اور چلی ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کی میزبانی کے لیے منتخب

مصر اور چلی ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کی میزبانی کے لیے منتخب

 لاہور: اگلے ہاکی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈز کی میزبانی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مصر اور چلی کو ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا کوالیفائنگ راؤنڈ مصر میں کھیلے گی، جہاں جنوبی ایشیا اور افریقی خطے کی مضبوط ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کا دعویٰ مسترد، الیکشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ

ایف آئی ایچ کی جانب سے آفیشل اعلان، وینیوز اور مکمل شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز 28 فروری سے 7 مارچ کے درمیان کھیلے جا سکتے ہیں، جس کے بعد کامیاب ٹیمیں ورلڈکپ میں اپنی جگہ بنائیں گی۔

Exit mobile version