Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی ایکسپو میں کچرے کو ری سائیکل کرکے نئی اشیا بنائی جائیں گی

Now Reading:

دبئی ایکسپو میں کچرے کو ری سائیکل کرکے نئی اشیا بنائی جائیں گی
دبئی ایکسپو

دبئی ایکسپو میں 147 ٹن کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے نئی اشیا تیار کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2020 میں ہونے والے دبئی ایکسپو میں کچھ نئے ریکارڈ قائم کرنے جا رہا ہےجس میں مپنی ’ڈلسکو‘ بھی شرکت کر رہی ہے۔

کمپنی ’ڈلسکو‘ نے بتایا کہ  2020 میں ہونے والے دبئی ایکسپو میں چھ ماہ کے دوران 147 ٹن کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے نئی اشیا تیار کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ یہ ایکسپو دبئی کے دوران جمع ہونے والے یومیہ کچرے کا 85 فیصد حصہ ہو گا۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 کا آغاز اکتوبر سے شروع ہوں گا۔

Advertisement

الامارات الیوم کے مطابق کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے اشیا بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے قیمتی اشیا بنائی جائیں گی جس کے لیے عصری ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

ڈلسکو کمپنی کے چیئرمین نے کہا کہ ایکسپو 2020 اہم ترین نمائش ہے جس کو انٹرنیشنل ایکسپو کی تاریخ میں بے نظیر بنا دیا جائے گا۔

دبئی میں سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو کا شاندار انعقاد کردیا گیا

ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو 2020 کے دوران روزانہ 173 ٹن کچرا جمع ہو گا اور39فیصد کی ری سائیکلنگ ہو گی۔

واضح رہے کہ پلاسٹک کے فضلے کو ملبوسات اور تھیلوں میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ گلاس کے کچرے کو پلیٹوں اور بوتلوں میں تبدیل کرنے کا پروگرام ہے، علاوہ ازیں کچرے کے ڈھیر سے مختلف قسم کی کھاد تیار کی جائے گی۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان میں متحدہ عرب امارات  نے کہا تھا کہ دبئی ایکسپو 2020 دنیا کی بڑی تقریبات میں سے ایک ہو گی جس میں پاکستان پویلین پاکستانیوں کی دلچسپی کا مرکز رہے گا۔

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں عالمی دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے ایک کاؤنٹ ڈاؤن تقریب کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی تھی۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود لاکھوں پاکستانیوں کو دنیا کے  بڑے ایونٹ کا شدت سے انتظار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین قائم کیا جاے گا جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں
صحرا کے وسط میں سرسبز باغ نے دنیا کو حیران کردیا
کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر