Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں سالانہ لالٹین فیسٹول کا آغاز ہو گیا

Now Reading:

چین میں سالانہ لالٹین فیسٹول کا آغاز ہو گیا
چین

چین میں سالانہ لالٹین فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں سالانہ لالٹین فیسٹول کا آغاز ہو گیا اور پورے شہر یہاں تک کے ہر ایک گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے سجایا دیا گیا ہے۔

چین میں نئے قمری سال کی مناسبت سے سالانہ لالٹین فیسٹول کا آغاز  ہوا جہاں ڈریگن، کنول کے پھول ودیگر اشکال سمیت سیکڑوں لالٹینیں سے چین کو سجایا گیا ہے۔

یادرہے اس فیسٹول میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔

اس سے قبل چین میں بین الاقوامی آئس اینڈاسنواسکچر فیسٹیول کاآغازکیا گیا تھا۔

Advertisement

چین: ہاربن میں36واں  آئس فیسٹیول سج گیا

چین کےشمال مشرقی صوبےہیلونگ جیانگ کےشہرہربن میں سالانہ بین الاقوامی آئس اینڈاسنواسکپچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تھا۔

آئس اینڈاسنواسکپچر فیسٹول میں مقامی اورغیرملکی سیاحوں نےشرکت کی تھی اورمختلف اشیا سے لطف اندوز ہوئے تھے۔

 چین میں منعقد ہونے والے اس میلےمیں مقامی اورغیرملکیوں سمیت خواتین، بچےاورہرشعبےسےتعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے تھے۔

 اس فیسٹول میں ماہرین نے برف سے نہ صرف مجسمے بنائے تھے بلکہ ریل اور عمارتوں کے ڈھانچے بھی کھڑے کیے جس میں مختلف طرز تعمیر کے نمونے ملتے ہیں۔

اس میلےمیں برف سےبنےدیوہیکل ،دلچسپ اورمنفردمجسمے تخلیق کرنےکےلیےدنیا بھرسے بیس ٹیموں نےشرکت کی تھی ۔

Advertisement

ہیلونگ جیانگ میں یہ منفرد میلہ ہرسال منعقد ہوتا ہےجوپچیس فروری تک سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی تفریح کاباعث بنا۔

واضح رہے کہ ہربن میں ہونےوالےاس آئس فیسٹیول کاآغاز 1985 میں ہوا تھا، اس کی خاص بات برف سے تراشنی ہوئی عمارتیں، گوتم بدھ کے مجسمے اور دوسری دیگر ڈیزائن کی بنی ہوئی اشیاء شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


5 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں
صحرا کے وسط میں سرسبز باغ نے دنیا کو حیران کردیا
کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر