چین میں اسنوکارریلی کاانعقاد
چین میں اسنوکارریس کے دلچسپ مقابلے کاانعقاد کیا گیا جس میں برف سے ڈھکے ٹریک پرتیزی سےدوڑتی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق چین کے صوبےجیلن کےشہرچنگچوں میں منعقدہونےوالی اس دلچسپ ریس میں چین بھر سے آئے 150سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔
اسنوکار ریس میں حصہ لینےوالے کھلاڑیوں نےاپنی ماہرانہ صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ دکھاتےہوئےبرف سے ڈھکےبل کھاتے1600میٹر طویل ٹریک پر یوں گاڑیاں دوڑائیں کہ شائقین بھی تعریف کئےبنارہ نہ سکے۔
اس دوران ایک دوسرےپرسبقت لےجانےکی کوشش میں بعض ڈرائیوربرفیلی ٹریک میں ایسے پھنسےکہ بہت پیچھےرہ گئے۔
منفرد نوعیت کے اس یخ بستہ ریس میں جہاں شرکاء نے گاڑیاں دوڑانے میں کمال مہارت دکھائی وہیں شائقین نےبھی اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News