Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی میں بسنت میلے کا انعقاد

Now Reading:

دبئی میں بسنت میلے کا انعقاد
بسنت میلے

دبئی میں بسنت میلے کا انعقادکیا گیا ہے، اس میلے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں فروری کا آغاز ہوتے ہی صحرا میں بسنت میلے کا انعقاد کیا جا تا ہے اور اس موقع پر آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے رنگین ہوجاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میلے میں مقامی لوگوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد پتنگ بازی کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ میلے کے دوران مقامی فنکاروں نے گیت گائے اور بو کاٹا کی صدائیں لگاتے رہےجبکہ گیتوں پر فنکاروں نے رقص پیش کیے اور ناظرین محظوظ ہو تے رہے۔

ذرائع کامزید کہنا تھا کہ میلے میں روایتی سوغات کے مختلف سٹالز بھی سجائے گئے جہاں علاقائی اور غیر ملکی کھانے لوگوں کی توجہ کر مرکز بنے رہے۔

Advertisement

مالٹا میں بین الاقوامی پتنگوں کے میلے کا انعقاد

واضح رہے کہ اس سے قبل مالٹا میں بھی بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مالٹا کے خوبصورت گاوں گارب میں تین روزہ پتنگوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا،گارب کی گلیوں کو رنگ برنگی پتنگوں سے سجایا گیا تھا۔

سب کو اس مفت ایونٹ میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ، جس میں پروفیشنل پتنگ ماسٹروں کی 20 بین الاقوامی ٹیمیں مقابلہ دیکھنے کے لئے کوشاں تھے۔

گارب کے میئر ڈیوڈ اپاپ ایگیوس نے کہا تھا کہ ہم نے مرکزی چوک کے دروازے میں قریب 2000 پتنگیں استعمال کرکے ایک طرح کی چھت بنائی تھی۔

پچھلے سال ہمارے پاس دو روزہ ایونٹ کے دوران 3000 سے زیادہ افراد تھے اور اس سال ہم بہت زیادہ لوگوں کے آنے کی توقع کرتے ہیں۔

Advertisement

میلے میں کھانے پینے کے متعدد اسٹال، کھیل ، ورکشاپس بھی نظر آئیں ،جن میں بہتریں تیار کردہ پتنگیں بھی نما ئش کے لئے رکھی گئیں جبکہ تین روزہ ایونٹ کے دوران لوگ گارب میں اپنی پسندیدہ پتنگیں خرید ی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
جاپان سے تعلق رکھنے والے شخص نے انوکھا پزل حل کر کے سب کو حیران کردیا
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر