Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاون: گھر کی بالکونی میں جوڑے کی میراتھن ریس

Now Reading:

لاک ڈاون: گھر کی بالکونی میں جوڑے کی میراتھن ریس
لاک ڈاون: گھر کی بالکونی میں جوڑے کی میراتھن ریس

لاک ڈاؤن میں سرگرمیاں نہ ہونے کی باعث دبئی میں مقیم جنوبی افریقہ کے ایک جوڑے نے اپنے  ہی گھر کی بالکونی پر میراتھن ریس لگائی ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں  ادارے کے مطابق اس جوڑے کا ماننا ہے کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ذہنی پریشانی سے بچنے کے لیے وہ بالکونی میراتھن کے تصور کو پوری دنیا میں پھیلائیں۔

41 سالہ کولن ایلن نے اپنی اہلیہ ہلڈا کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ کی 20 میٹر لمبی بالکونی میں 21 سو چکر لگائے۔

اس جوڑے کی جانب سے فراہم کردہ سٹاپ واچ کے مطابق انہوں نے میراتھن کی دوڑ کا فاصلہ پانچ گھنٹوں، نو منٹس اور 39 سیکنڈز میں طے کیا۔

Advertisement

ایلن نے کہا ان کا ارادہ ہے کہ اس میراتھن کا ان جگہوں تک پہنچائیں جہاں پر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے کولن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام میں کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وبا کے عرصے میں شہری اپنے گھروں پر ہی رہیں۔

دوسری جانب  سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے گھر پر میراتھن منعقد کرنے کی ویڈیوز شائع کیں۔

اس سے قبل فرانسیسی شہری نے بھی اپنی سات میٹر لمبی بالکونی پر 6000 سے زیادہ راؤنڈ ٹرپ کیے تھے جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اس دوڑ کا فاصلہ 6  گھنٹے  اور 48 منٹس میں طے کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں
وزن کم کرنے کے لیے ماہرین نے ورزش کا بہترین وقت بتا دیا
دنیا کے 10ایسے حیران کن حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے
یہ آسان سا طریقہ آپ کو غصے سے فوری نجات دلاسکتا ہے، تحقیق
خراب موڈ کو چند سیکنڈ میں بہتر بنانے کے لیے یہ آسان سے طریقے آزمائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر