Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی ’ٹیلی اسکول‘ ٹی وی چینل کے آغاز کی تجویز

Now Reading:

حکومت کی ’ٹیلی اسکول‘ ٹی وی چینل کے آغاز کی تجویز
ٹی وی چینل

حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت’ٹیلی اسکول‘ ٹی وی چینل کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر تعلیم شفقت محمود اور پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے وزارت تعلیم میں معاہدے پر دسخط ایک جلاس میں کیا اور بعد میں دونوں فریقین کے عہدیدار اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی وی چینل کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے 8 گھنٹے پر مشتمل نشریات ہوں گی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق مختص کردہ چینل آئندہ 3 ماہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام شروع کردے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ چینل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک نشریات جاری رکھے گا۔

Advertisement

وزیر تعلیم نے کہا کہ صبح کے اجلاس کے دوران جونیئرز کو کلاسز دینے کے بعد سینئرز کو کلاسز دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل طلبہ کے تعلیمی نقصانات کو کم کرنے کے لیے کورونا وائرس وبائی مرض کے بعد تعلیمی مواد کی فراہمی کا ایک متبادل طریقہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ چینل ممکنہ طور پر اگلے 10 دن میں اس مواد کی نشریات شروع کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ مواد کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے پی ٹی وی کے حوالے کردیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اگرچہ براہ راست تدریس اور کلاس روم کے ماحول کا کوئی مقابلہ نہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ متبادل طریقہ کار طلبہ کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

شفقت محمود نے کہا کہ یکم جون کو تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے لیکن وزارت نے پی ٹی وی کے ساتھ 3 ماہ کے معاہدے پر دستخط کیے کیونکہ ایک مہینہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران بیک اپ ٹائم ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اشتہاروں کے ذریعے والدین اور طلبہ کو مذکورہ چینل کے شیڈول کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن  کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے مواد کی تیاری میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد نجی کمپنیوں نے بھی مواد فراہم کیا اور مفت میں مواد کو حتمی شکل دینے میں ان کی مدد کی۔

ایف ڈی ای کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ مواد میٹرک تک مکمل ہوچکا ہے اور اگلے تین دن میں اسے پی ٹی وی کے حوالے کردیا جائے گا کچھ دنوں کے بعد ہم انہیں انٹرمیڈیٹ سے متعلق دیگر مواد فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی ٹیم طلبہ کی توجہ مبذول کروانے کے لیے گرافکس شامل کرے گی اور کچھ تبدیلیاں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں
صحرا کے وسط میں سرسبز باغ نے دنیا کو حیران کردیا
کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر