Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ نے اپنے بچپن میں ان میں سے کون سے کھیل کھیلے تھے جن سے آج کے بچے نا آشنا ہیں

Now Reading:

آپ نے اپنے بچپن میں ان میں سے کون سے کھیل کھیلے تھے جن سے آج کے بچے نا آشنا ہیں
if you belongs to era of 90's you may love these games

اپنا بچپن ہر انسان کو یاد رہتا ہے پھر چاہے وہ یادیں اچھی ہو یا بری اور یہ بھی حقیقت ہے کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر ہم ان یادوں کو یاد کر کے بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کچھ لوگوں کی یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ ان کو ان کا بچپن واپس مل جائے تاکہ وہ پھر سے ایک بار کھل کر کھیل کود کرسکیں اور انھیں روک ٹوک کرنے والا کوئی نہ ہو۔

کھیل کود سے یاد آیا کہ اگر تو آپ کا تعلق 90 کی دہائی سے ہیں تب تو آپ نے ضرور ایسے کھیل کھیلے ہونگے جو اب کم و بیش بچے آپ کو کھیلتے نظر آتے ہیں۔

ایک چھوٹے سے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ 90 کی دہائی سے تعلق رکھنے والے افراد میں زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والے کھیل کونسا ہے؟

لٹو چلانا:

Advertisement

 لٹو کو چلانے کے لیے ایک خاص مہارت کی ضرورت ہوتی ہے لٹو کے اوپر رسی کو لپیٹ کر ایک خاص جھٹکے سے جب اس لٹو کو زمین پر اتارا جاتا ہے تو وہ تیزی سے گھومنے لگتا تھا۔

اس کے بعد خاص مہارت سے اس لٹو کو ہاتھ کے اوپر چلتی حالت میں اٹھانا اور اس کو دوسرے کے چلتے ہوئے لٹو پر اس طرح مارنا کہ وہ رک جائے اس کا اپنا ایک مزہ ہوتا تھا۔

ٹائر چلانا:

سائیکل کے ٹائر کو ایک چھوٹی سی ڈنڈی کے ساتھ چلانے کے لئے خاص انٹرسٹ اور اس کے ساتھ ہی مہارت کی ضرورت ہوتی تھی اور ہر کوئی اس کو  چلا بھی نہیں سکتا تھا۔

مگر حالیہ دور میں نہ تو بچے سائیکل چلاتے ہیں اور نہ ہی سائیکل کے پرانے پہیے ان کے لیے کسی اہیمت کے حامل ہوتے ہیں۔

کاغذ کی کشیاں بنانا:

Advertisement

آج کے دور کی کے بچے شاید آرٹ اینڈ کرافٹ سے اتنا زیادہ واقفیت نہیں رکھتے ہیں لیکن 90 کے دور کے آرٹ کو بہت اہمیت دی جاتی تھی اور سراہا بھی جاتا تھا  اسی لئے بچے کاغذوں سے ناصرف کشتیاں بلکہ دوسری اشیاء بھی بخوبی بنایا جانتے تھے۔

کنچے کھیلنا:

کنچوں کے متعلق مشہور ہے کہ والدین اپنےبچوں کو کنچے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے تھے جس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ی کھیل مٹی مین کیلا جاتا ہے۔

 مگر اس کھیل سے ایک جانب تو بچوں کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور ماہرین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مٹی میں کھیلنے سے نہ صرف ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے بچے کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

پٹو گرم:

یہ صرف نہ صرف بچوں میں بکلکہ بڑے بھی اس کھیل کو کھیلنے کے شوقین تھے۔

Advertisement

یہ کھیل ٹیم کی شکل میں کھیلا جاتا ہے جس میں ٹیم پانچ یا سات افراد پر مشتمل ہوتی ہے اس کھیل میں سات پتھر اور ایک گیند کی ضرورت ہوتی ہے پتھروں کو ایک دوسرے کے اوپر ترتیب سے رکھا جاتا ہے جس کے بعد ایک ٹیم گیند مار کر ان پتھروں کو پہلے توڑتی ہے۔

اس کے بعد ان کو ان پتھروں کو دوبارہ سے ترتیب سے رکھنا ہوتا ہے جب کہ دوسری ٹیم کو ان پتھروں کو ترتیب سے رکھنے سے روکنا ہوتا ہے۔

اس کے لیے وہ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو گیند مار کر آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس کھیل کو کھیلنے کے لیے جسمانی چستی کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک کی بھی ضرورت ہوتی ہے مگر اب ٹیم ورک والے گیم بچے کم ہی کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصویر میں موجود غلطی کو 7 سیکنڈ میں تلاش کریں!
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر