Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افطار کا دسترخوان، فروٹ چارٹ کے نئے انداز

Now Reading:

افطار کا دسترخوان، فروٹ چارٹ کے نئے انداز

رمضان المبارک میں افظار کے لئے بہت سی چیزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں فروٹ چارٹ ہر دل عزیزر ہوتی ہے۔

جس طرح ہر چیز کو نت نئے انداز سے بنایا اور پیش کیا جاتا ہے اسی طرح فروٹ چارٹ میں بھی کچھ روائتی تبدیلیاں آگئیں ہیں۔

پیش ہے فروٹ چارٹ کی 2 نئی ترکیب جس سے آپکے افطار کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

فروٹ چارٹ بنانے کی آسان تراکیب :

ترکیب 1: ایک تام چینی یا سٹین لیس سٹیل کی دیگچی لے کر چینی اور پانی ملا کر شیرا پکا لیں تازہ بننے سے پہلے اتارلیں۔

Advertisement

اجزاء: کیلے2 عدد، خربوزہ ایک عدد، آڑو 2 عدد، لیموں 3 عدد، کالی مرچ پسی ہوئی،سیب 2 عدد، انار 2 عدد، انگور کے دانے، چاٹ مصالحہ اور سفید پسی ہوئی مرچ ۔

بنانے کا طریقہ: سارے پھل اچھی طرح سے دھوکر چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ، جب شیرا ٹھنڈا ہو جائے تو ایک لیموں کا رس ڈال دیں۔

کٹے ہوئے پھلوں پر بھی لیموں کا رس ڈال کر تھوڑی سی چینی چھڑک دیں تاکہ کالے نہ ہو جائیں ٹھنڈے شیرے میں پھل ڈال کر فرج میں رکھ دیں جب کھانے کے لیے پیش کرنا ہو تو چاٹ مصالحہ اور کالی مرچ چھڑک دیں۔

ترکیب 2: کریمی فروٹ چارٹ بنانے کا طریقہ

اجزاء: آڑو 2 عدد، کیلے 4 عدد۔ امرود 4 عدد، ایک کپ اُبلے ہوئے چنے، فروٹ کوکٹیل ،آلو ایک عدد، کریم دو پیکٹ ٹھنڈی، نمک آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، کاسٹر شوگر چار کھانے کے چمچ، چاٹ مصالحہ ڈیڑھ چائے کا چمچ۔

بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے پھل سیب، کیلے، انگور، امرود، آم، آڑو، فروٹ کوکٹیل ڈالیں، اس میں ابلے ہوئے چنے اور الو مکس کریں، پھر ٹھنڈی کریم ، کاسٹر شوگر، کالی مرچ، نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں اور فروٹ چارٹ تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی درجہ حرارت کے بارے میں چند دلچسپ حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے
فیمیل ہرکیولس کا خطاب حاصل کرنے والی بچی نے کتنا وزن اٹھا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا
ہندوستانی جوڑے نے راہب بننے پر کتنی رقم خیرات میں دے دی
چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر