دنیا بھر میں کورونا وباء سے حفاظت کے لئے عوامی مقامات پر مستقل طور پر ماسک پہننے کی ہدایات ہیں۔
دن بھر میں ماسک کا مستقل طور پر استعمال چہرے کی جلد کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
ماسک کے مسلسل استعمال سے چہرے پر ایکنی یا پمپل ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات جلد بے حد متاثر بھی ہوتی ہے۔
اپنے صارفین کے لئے اس مسئلے کا آسان کا حل ہمارے پاس موجود ہے۔
آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ 2 چمچ پانی لیں، اس میں ایک منٹ(MINT)کی ٹیبلٹ ڈالیں، 1 چمچ خشک دودھ اور کارن فلور شامل کر کے اسے اچھی طرح ملائیں۔
اپنے منہ کو فیس واش کی مدد سے اچھی طرح منہ کو دھو کر خشک کرلیں اور پھر اس لیپ کو اپنے چہرے پر 20 منٹ کیلئے لگا لیں، اس کے بعد چہرے کو صاف پانی سے دھو لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News