Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چائے کے بجائے بلیک ٹی کا استعمال کافی بہتر ہے

Now Reading:

چائے کے بجائے بلیک ٹی کا استعمال کافی بہتر ہے
بلیک ٹی کا استعمال

دنیا میں 90 فیصد لوگ چائے پینے کے شوقین ہوتے ہیں جن میں سے کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو ہر وقت اور ہر صورتحال میں چائے پینے کو تیار رہتے ہیں۔

اسی طرح کچھ لوگوں کو کافی پینے کا بہت شوق ہوتا ہے پھر چاہے کوئی بھی موسم ہو وہ اس  کا خیال نہیں کرتے ہیں ۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چائے یا کافی سے بہتر ہمارے لئے بلیک ٹی ہے جو ہماری جسمانی صحت کے لئے کافی مفید ہے۔

اسے استعمال کرنے والے یہ جانتے ہیں کہ اگر وہ چائے کو صرف پانی میں پکا کر پیئیں گے تو یہ ان کو چوکنّا بنائے گی اور وہ حاضر دماغی کے ساتھ کام کر سکیں گے۔

بلیک ٹی میں بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں یہ جسم کی بند یا پھر کمزور شریانوں میں خون کی روانی بحال کرتی ہے۔

Advertisement

یہ آپ کے قوتِ مدافعت میں اضافی کرتی ہے اور اس کے استعمال سے آپ کا میٹابولزم بڑھتا ہے۔

وزن میں کمی:

بلیک ٹی کا استعمال آپ کا وزن گھٹانے کے لئے بھی مفید ہے یہ آپ کی آنتوں کی صفائی کرتی ہے اور جسم کی اضافی چربی کو گھلاتی ہے ساتھ ہی اس میں موجود مولیکیول آپ کو کے جسم اور دماغ کو متحرک کرتے ہیں۔

ذیابیطس کا خطرہ:

بلیک ٹی جسے عام لفظوں میں قہوہ کہا جاتا ہے اس کے استعمال سے ذیابطیس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور یہ آپ کے خون سے اضافی شوگر کو کم کرتا ہے اور بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرتا ہے۔

امراض قلب میں کمی:

Advertisement

تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو دن بھر کم سے کم دو کپ قہوہ پیتے ہیں ان میں 21 فیصد دل کے دورے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ :

قہوہ آنتوں کی صفائی کرتا ہے معدے کے نظام کو فعال کرتا ہے اور ہمارا نظامِ ہاضمہ درست کرتا ہے یہ جلن اور تیزابیت دور کرتا ہے اور معدے کے السر سے بھی بچاتا ہے اس کے استعمال سے اُلٹی اور متلی کی کیفیت میں آرام آتا ہے اور یہ قبض وغیرہ کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں
صحرا کے وسط میں سرسبز باغ نے دنیا کو حیران کردیا
کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر