Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ غذائیں جو فوری طور پر کمر درد سے نجات دلائیں

Now Reading:

وہ غذائیں جو فوری طور پر کمر درد سے نجات دلائیں
Advertisement

بڑی عمر کے لوگوں کو کمر  کا درد ہونا ایک عام سی بات ہے مگر آج کل نوجوان بھی اس بیماری میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ زیادہ دیر تک بیٹھنا ہی ہے۔

  کمر کا درد ہو جانے کی صورت میں انسان اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں بھی دقت محسوس کرتا ہے۔

کمر کا درد شکار وہ افراد جلدی ہوتے ہیں جو زیادہ دیر بیٹھ کر کرسی پر کام کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جن میں یورک ایسڈ کی زیادتی ہو انہیں بھی کمر درد کی تکلیف ہو سکتی ہے۔

ایسے افراد جن کے کمر کے مہروں میں خلا آ جائے انہیں بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق 3 ہفتوں کی مسلسل کوشش کر کے اگر اٹھنے اور بیٹھنے کا درست انداز اختیار کرلیا جائے تو یہ عادت بن جاتی ہے جس کے بعد درد خود بہ خود ہی ختم یا پھر کم ہوسکتا ہے۔

لیکن آج ہم ایسی غذاؤں کے حوالے سے بات کریں گے جن کی مدد سے کمر کے درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

1 ۔  دودھ:

دودھ میں قدرتی طور پر کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ ہماری ہڈیوں کے لئے بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔

اگر دودھ کو ہم اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنالیں تو ہم کمر کے درد سے جلد ہی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

2۔ لہسن:

Advertisement

لہسن میں قدرتی طور پر وہ تاثیر پائی جاتی ہے جس کی مدد سے انسان جسم کے درد سے نجات حاصل کرسکتا ہے ۔

کمر کے درد سے نجات کے لئے لہسن کا استعمال بہت ہی آسان ہے ۔

اس کے لئے روزانہ صبح نہار منہ دو سے تین لہسن کے جوے کھالیں، اس کے علاوہ آپ لہسن کے تیل سے متاثرہ جگہ پر مساج بھی کرسکتے ہیں۔

3۔ ادرک:

ادرک میں وہ قدرتی تاثیر موجود ہے جو انسانی جسم سے متعلق کافی بیماریوں کے علاج کے لئے قابل استعمال ہے۔

ادرک کے چند ٹکڑوں کو باریک کاٹ کر دس سے پندرہ منٹ تک اُبال لیں اور پھر بغیر فریج کے ٹھنڈا کرلیں پھر اس میں ایک کھانے کا چمچہ شہد شامل کرکے پی لیں ۔

Advertisement

4۔  خشخاش:

خشخاش کے پیج کمر کے درد میں آرام لانے کے لئے حیرت انگیز کام کرتے ہیں، اسے آپ جادوئی طریقہ علاج بھی کہہ سکتے ہیں اس کے لئے سو گرام خشخاش اور مصری کو ملاکر گرائنڈر میں اچھی طرح پیس لیں خشخاش اور مصری کا پاؤڈر دو چائے کا چمچہ روزانہ ایک گلاس دودھ کے ساتھ پی لیں۔

5۔ تلسی کے پتے:

ایک کپ پانی میں آٹھ سے دس تلسی کے پتے شامل کرکے اتنی دیر تک ابالیں کہ پانی آدھا کپ رہ جائے ۔اس پانی کو کمرے کے درجہ حرارت میں ہی ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں ایک چٹکی نمک شامل کردیں ۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
بھارتی بھکاری کیو آر کوڈ سے بھیک مانگنے لگے
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گوگل اے آئی رزلٹ میں مشکوک ویب سائٹ کے لنکس بھی آنے لگے
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر