چھوٹے بچوں کو دوا پلانا یا پھر کھانا کھیلانا بہت مشکل کام ہے اس کے لئے ہر ماں باپ کو بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔
کیونکہ بچے بہت ضدی ہوتے ہیں اور چلبلے بھی ہوتے ہیں جس کے باعث وہ کھانے پینے سے دور بھاگتے ہیں اور زور زبردستی کرنے پر رونا شروع کر دیتے ہیں۔
حال ہی میں ایک ٹک ٹاک صارف نے بچوں کو آسانی سے دوا پلانے کا ایک ایسا طریقہ بتایا ہے جس سے آپ کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔
ٹک ٹاک صارف نے بتایا ہے کہ بچے کے منہ میں بظاہر نیپل دیا جائے اور پھر اس میں ایک ڈراپر کی مدد سے دوائی ڈالی جائے تو بچے کو دوائی پینے کا احساس بھی نہیں ہوگا اور آپ باآسانی اپنے بچے کو دوائی پلا دیں گے۔
خیال رہے کہ یہ ٹک ٹاک صارف لورین مجیا نامی یہ خاتون ہیں ٹک ٹاک پر بچوں کی پرورش کے متعلق کئی طرح کے حربے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News