موبائل آج کل ہر کسی کی ضروت ہے اور اس کا استعمال بھی ہر موضوع میں مدد کرتا ہے ۔
آج کل خواتین موبائل کا استعمال کچن میں بھی کرنے لگی ہیں یعنی موبائل سے ریسیپی دیکھتے ہوئے کھانا بناتی ہیں یا پھر کال پر بات کرتے کرتے باورچی خانے میں چلی جاتی ہیں۔
تو کیا باورچی خانے میں موبائل استعمال کرنے سے کوئی نقصان ہوتا ہوگا کیونکہ کچن ایک ایسی جگہ ہے جہاں کا درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھا ہوا ہوتا ہے؟
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا زیادہ درجہ حرارت میں موبائل فون کو استعمال کرنا یا رکھنا اس کی کارکردگی کو سست کرتا ہے۔
کچن میں موبائل کا استعمال یا پھر تیز اے سی چلا کر فون کو اسی ماحول میں چھوڑدیا جائے تو اس سے فون کی کارکردگی سست ہوجاتی ہے۔
اسکے علاوہ فون کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے ہفتے میں تین بار مکمل طور پر بند کرکے کھولنا موبائل پر اچھا اثر ڈال سکتا ہے۔
اگر آپ کو ایپلیکیشن کا پرانا ورژن مناسب لگتا ہے تو ضروری نہیں آپ نیا ورژن لازمی انسٹال کریں کیونکہ ہوسکتا ہے آپ کے فون میں جگہ کم ہو اور نیا ورژن انسٹال کرنے میں جگہ زیادہ استعمال ہو، اس لئے اپ ڈیٹ صرف اس وقت کریں جب واقعی ضرورت ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News