Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ عادت، جس کے باعث انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں

Now Reading:

وہ عادت، جس کے باعث انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں

دفتر میں کام زیادہ ہونے کی وجہ سے نوکری پیشہ شخص زیادہ چہل قدمی نہیں کرپاتا ہے  جو کہ کافی حد تک نقصان دہ ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے انسان کتنی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

چند عام اثرات جو کہ بیٹھے رہنے کے باعث سامنے آتے ہیں۔

1۔ آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑجانا:

آنکوں کے گرد حلقے اور ان کا پھول جانا بہت زیادہ وقت ایک ایک پوزیشن میں بیٹھے رہنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔

Advertisement

2۔ قبض کی شکایت ہوجانا:

 اگر آپ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو  آپ کا کھانا ہضم نہیں ہوگا بلکہ بیٹھے رہنے کی وجہ سے آپ کو قبض کی شکایت ہونے لگے گی۔

3۔ جوڑوں میں تکلیف:

ورزش سے جوڑوں کے امراض کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے، بالخصوص کم شدت کی ایروبک ورزشیں زیادہ مؤثر ہوتی ہیں لیکن اگر آپ بیٹھ کر اپنا زیادہ وقت گزارتے ہیں تو آپ کو ضرور جوڑوں کے درد کی شکایر ہوسکتی ہے۔

4۔ موٹاپے کا شکار ہوجانا:

زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے سے انسانی جسم میں چربی جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے جس سے انسان موٹاپے کا شکار ہوجاتا ہے۔

Advertisement

5۔ گردوں کا مرض:

ہر وقت بیٹھے رہنا گردوں کے سنگین امراض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ردوں کے سنگین امراض میں یہ عضو خون کو ٹھیک طرح فلٹر نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں جسم میں کچرا جمع ہونے لگتا ہے اور بتدریج گردے فیل ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں موت کا خطرہ ہوتا ہے۔

6۔ تناؤ:

 مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کی عادت ڈپریشن، سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے، بے خوابی اور خراب صحت کا باعث بنتی ہے۔

7۔ کینسر:

Advertisement

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مطالعے میں50 سے 71 سال کے 221000 افراد پر تحقیق کی گئی جو ریسرچ کے آغاز پر کسی دائمی بیماری کا شکار نہیں تھے۔

تحقیق کے بعد انسٹی ٹیوٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ زیادہ ٹی وی دیکھنے والے افراد میں کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

8۔ ذہانت میں کمی:

بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایسے مرد و خواتین جو اپنی عمر کی چوتھی دہائی میں ان فٹ یا بیٹھے رہنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں 60 سال کی عمر کے بعد دماغ کے گرے میٹر کی تعداد کم ہوجاتی ہے اور وہ ذہنی آزمائش میں بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

9۔  مسلز کمزور ہوجانا:

ایک جگہ بیٹھیں رہیں تو اس کے نتیجے میں مسلز کمزور ہونے لگتے ہیں، خصوصاً ٹانگوں کے مسلز۔ ٹانگوں کی پشت پر مسلسل دباﺅ جسم کے اندر دوران خون کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں مسلز کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔

Advertisement

10۔ کمر میں درد:

زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے کمر کا درد انسان کی زندگی کا حصہ بن جاتا ہے جبکہ  دن بھر میں کم از کم 2 گھنٹے کھڑے ہوکر گزارنا کمردرد کی تکلیف سے بچاسکتا ہے۔

11۔ گردن میں جھکاؤ:

 زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے پر لوگ اکثر آگے کی جانب جھکے رہتے ہیں اور یہ دورانیہ کافی زیادہ ہوتا ہے، جس کا اثر وقت کے ساتھ کمر کو جھکانے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

12۔ فالج کا خطرہ:

ایک تحقیق کے مطابق اسکرین کے سامنے روزانہ 4 گھنٹے گزارنا خون کی شریانوں کے مسائل میں اضافے کا سبب بنتا ہے جس کے نتیجے میں فالج سے موت کا خطرہ ہوتا ہے۔

Advertisement

13۔ کولیسٹرول میں اضافہ:

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیٹھنے اور کولیسٹرول کی بلند سطح کے درمیان تعلق موجود ہے لذا اس سے بچنے کے لئے فائبر سے بھرپور غذا اور چربی کے کم استعمال کے ساتھ ساتھ ایک وقت میں 2 گھنٹے سے زیادہ وقت بیٹھنے سے گریز کریں۔

14۔ ذیابیطس:

سست طرز زندگی ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار ہونے یا اس کی روک تھام کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

15۔ امراض قلب:

کسی بھی وجہ سے بیٹھ کر وقت گزارنے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی درجہ حرارت کے بارے میں چند دلچسپ حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے
فیمیل ہرکیولس کا خطاب حاصل کرنے والی بچی نے کتنا وزن اٹھا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا
ہندوستانی جوڑے نے راہب بننے پر کتنی رقم خیرات میں دے دی
چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر