گھریلو اشیاء کے استعمال سے بالوں کو ڈائی کرنا ہوا بہت آسان

عروبہ خانویب ایڈیٹر

29th Nov, 2021. 03:10 pm
بالوں کو ڈائی کرنا

بالوں کو ڈائی کرتے ہوئے مختلف انداز سے رنگنا آج کل کا فیشن بنتا چلا جارہا ہے۔

آج کے دور میں صرف بالوں کی سفیدی چھپانے کے لئے یہ کام نہیں ہوا بلکہ ماڈرن لگنے اور بننے کے لئے ڈائی کروایا جاتا ہے۔

اس مقصد کے لئے الگ الگ مشہور کمپنیوں کے ہیئر کلرز بھی آتے ہیں جو کہ خاصے مہنگے ہوتے ہیں اور کیمیکل سے بھرپور بھی ہوتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسی چیزوں کے متعلق بتایں گے جس کے استعمال سے بالوں کو نیا رنگ تو نہیں لیکن نئی جان ضرور مل سکتی ہے۔

ساج کے پتے:

بال ڈائی کرنے کے لیے ساج کے پتوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے یہ بالوں میں آنے والی ہلکی سفیدی کو ختم کر کے گہرے بالوں جیسا ہی کردیتا ہے۔

اس مقصد کے لئے ساج کے پتے ابال کر اس میں کالی چائے ملا کر بالوں کو دھوئیں ۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بالوں کا رنگ گہرا ہوتا جائے گا۔

 مہندی اور کافی کا استعمال:

مہندی بالوں کے لیے ایک بہترین کنڈیشنر ثابت ہوتی ہے اور اس کا استعمال بالوں کو رنگنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے مگر اس کی سرخی ہر انسان پسند نہیں کرتا ہے، اس وجہ سے ایک کپ کافی بنا کر اس میں مہندی بھگو دی جائے تو اس کو بالوں پر لگانے سے بالوں کی رنگت قدرتی سیاہ ہو جاتی ہے جو کہ بالوں کو مصنوعی رنگوں کی طرح نقصان بھی نہیں پہنچاتا ہے اور ان کے لیے مفید بھی ہوتا ہے۔

: ریٹھے اور شکاکائی

دس سے بارہ ریٹھے اور تین سے چار شکاکائی کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو لیں اور صبح اس کو ایک جوش دے دیں اس کے بعد چھان کر محلول کو بطور شیمپو استعمال کریں اس سے بھی بال قدرتی طور پر سفید سے سیاہ ہو جائيں گے اور لمبے اور گھنے بھی ہو جائيں گے

 لیموں اور کیسٹر آئل:

لیموں کے رس اور کیسٹر آئل کو ہم وزن لے لیں اور اس سے سر کے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں اور اس کے بعد ریٹھے اور شکاکائی کے محلول کو بطور شیمپو استعمال کرتے ہوئے سر دھو لیں کچھ ہی دنوں میں بالوں کی قدرتی رنگت لوٹ آئے گی۔

: چائے کی پتی اور نمک

ایک کپ پانی میں دو چمچ چائے کی پتی کو اچھی طرح ابال لیں اور اس میں ایک چمچ نمک شامل کر لیں، ٹھنڈا ہونے پر اس کا بالوں پر اچھی طرح مساج کر لیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں اس سے بھی بالوں کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔

: آملہ کا استعمال

دس سے بارہ آملہ ایک کپ پانی میں رات بھر بھگو دیں اور صبح چھان لیں اور اس محلول کو شیمپو کرنے کے بعد گیلے بالوں پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور اس کے دس منٹ بعد سادہ پانی سے دھو لیں کچھ ہی دنوں میں سفید بال قدرتی طور پر سیاہ ہو جائيں گے۔

Square Adsence 300X250