گاڑی کی حفاظت کرنے کا انوکھا طریقہ

عروبہ خانویب ایڈیٹر

30th Nov, 2021. 02:42 pm
گاڑی کی حفاظت

گھر کے باہر گاڑی کی حفاظت کرنا تقریباً ہر ایک کے لئے مشکل ہوجاتا ہے اور اخاص طور پر اس دور میں کہ جب چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں۔

ایسے میں لوگ اپنی گاڑی کو کہیں بھی پارک کرنے کے ڈرتے ہیں لیکن اس کا بھی حل موجود ہے۔

آج اس آرٹیکل میں کہیں بھی موجود رہ کر گاڑی کی خفاظت کرنے کے حوالے سے بتائیں گے۔

اس کے لئے آپ کو کوئی ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضروت نہیں پڑے گی، صرف ایک خالی بوتل ہی کافی ہے۔

اس کے  لئے آپ کو کرنا کچھ یوں ہے کہ کوئی بھی خالی بوتل لے کر اپنی پارک کی گئی گاڑی کے ٹائر میں پھنسا دینی ہے۔

اس سے ہوگا یہ کہ آپ کی گاری کو کوئی چلانے کی کوشش کریگا تو بوتل آواز کرگی اور آپ آگاہ ہوجائیں گے۔

اسکے علاوہ اگر وہ گاڑی چوری کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے تو کوئی دوسرا فرد اس بوتل کو دیکھ کر سمجھ جائے گا کہ گاڑی چوری کی گئی ہے اور متعلقہ حکام کو اطلاع دے گا۔

لیکن اس عمل کو کرتے ہوئے صرف خیال یہ رکھنا ہے کہ ڈارئیونگ سیٹ کی دوسری جانب والے ٹائر میں بوتل پھنسا جائے تاکہ چور کو بوتل لگے ہونے کا علم نا ہو۔

Square Adsence 300X250