دانت نکلنے میں بچوں کی مشکلات اور اس کا حل

Web Desk

02nd Dec, 2021. 04:10 pm
دانت نکلنے

شیرخوار بچوں کے دانت نکلنے کا وقت بہت مشکل مرحلہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس دوران بچے بیمار بھی پڑتے ہیں اور تکلیف میں بھی مبتلا رہتے ہیں۔

دانت نکلنے کی تکلیف میں مبتلا بچے درد کی شدت کی وجہ سے کمزور بھی ہوجاتے ہیں اور بیمار بھی رہنے لگتے ہیں۔

یہ مرحلہ والدین کے لئے بھی بہت بڑا امتحان ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے بچے کو اس تکلیف سے نجات دلانے میں ناکام رہتے ہیں۔

لیکن آج آپ کو کچھ ایسا بتائیں گے جس سے آپ کی اس حوالے سے پریشانی کچھ حد تک کم ہوجائیگی۔

1۔ ٹیتھر کا استعمال:

تیتھر کا استعمال بچوں کے دانت نکلنے کے وقت ہونے والی تکلیف اور کیفیت کو برداشت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کو ٹھنڈا کر کے بچوں کو دیں، اس سے بچوں کو بہت راحت محسوس ہوتی ہے۔

2۔ مساج کریں:

اپنے بچے کو دودھ پلانے کے بعد انگلی کی مدد سے اس کے مسوڑھوں کی مساج کریں ۔

3۔  ٹھنڈی اور نرم چیزوں کا استعمال:

دانت نکلنے کے وقت بچوں کو ٹھنڈی سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی نرم چیزیں جیسے دلیہ وغیرہ کو غذا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

Square Adsence 300X250