Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس کی کمی کاسامنا ہے، کہیں مسئلہ چولہے میں تو نہیں؟ گیس بڑھانے کے لئے چولہے کے برنرکو اس طریقہ سے صاف کریں

Now Reading:

گیس کی کمی کاسامنا ہے، کہیں مسئلہ چولہے میں تو نہیں؟ گیس بڑھانے کے لئے چولہے کے برنرکو اس طریقہ سے صاف کریں
Advertisement

موسم سرما میں گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا رہتا ہے ساتھ ہی چولہے کی صفائی نہ ہو تو یہ مسئلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

گھروں میں عموماً دیکھا گیا ہے کہ کھانے پکاتے ہوئے چولہوں پر کچھ نہ کچھ گر جاتا ہے لیکن اس کی صفائی کی طرف دھیان کم ہی دیا جاتا ہے اور اس طرح برنر میں گیس کم ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ بلکل نہیں آتی۔ آج یہاں پر چولہے کو صاف کرنے کا ایسا طریقہ بتارہیں ہیں جس کے بعد گیس بغیررکاوٹ کے آنے لگے گی۔

کارویکس

گاڑیوں کے شوقین افراد اس نام سے ضرور واقف ہوں گے یہ ایک طرح کی ویکس ہے جسے گاڑیوں کو صاف اور اس پر پالش کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کار ویکس گاڑیوں پر انگلیوں کے نشانات، دھول مٹی اور سیاہ دھبے بھی صاف کرتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر اسے چولہے کو صاف کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

سب کام سے فارغ ہوکر چولہے کو ٹھنڈا ہونے دیں اب اس پر کار ویکس کی ایک موٹی سی تہہ کسی کپڑے کی مدد لگائیں، ویکس کی یہ تہہ تقریباً دو ہفتے رہے گی اور پھر خود ہی ختم ہوجائےگی، اس دوران چولہے کی تمام گندگی ویکس پر جمع ہوتی رہے گی جسے صاف کرنا نہایت آسان ہوگا۔

اس کار ویکس کو اسٹین لیس اسٹیل، دھات، شیشہ اور سیکامک پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

برنر

بر نر کی صفائی کے لئے ایک پیالہ سرکہ لیں اور اس میں آدھا کپ پانی شامل کر کے ایک محلول تیار کر لیں اب اس محلول میں برنر کو رات بھر کے لئے رہنے دیں اگلے دن کسی بھی برش سے رگڑ کر صاف کرلیں اس طرح گیس برنر نہ صرف ہو جائے گا بلکہ آنچ بھی تیز ہوجائے گی۔

Advertisement

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
بھارتی بھکاری کیو آر کوڈ سے بھیک مانگنے لگے
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گوگل اے آئی رزلٹ میں مشکوک ویب سائٹ کے لنکس بھی آنے لگے
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر